کابل /بیجنگ (آئی این پی )پاک چین اقتصادی راہداری کے بعد افغانستان بھی بیلٹ اینڈ روٹ منصوبے میں شمولیت کا خواہشمند، افغانستان نے بیلٹ اینڈ روڈ کے زریعے چین کے ساتھ زمینی رابطے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ میں ہونے والی بین الاقوامی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لئیے آئے ہوئے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ اشرف غنی
اور وانگ ای نے دونوں ہمساِیہ ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لئیے مشترکہ سمت کے تعین پر زور دیا، وانگ ای نے انتہا پشند گروپ مشرقی ترکستان اسلامی تحریک کے خلاف افغان حکومت کی کوششوں اور کی جانے والی کاروائیوں کی تعریف کی ، اور کہا کے چین ، افغانستان کی بحالی کے لئیے بھرپور تعاون کرتا آ رہا ہے اور اسکے لئیے افغانستان کے ساتھ مزید ہر طرح کے تعاون کے لئیے تیار ہے ۔ غنی نے افغانستان کی ترقی اور بحالی کے لئیے چین کی امداد اور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کے چین ، افغانستان کی بحالی کے لئیے بھرپور تعاون کرتا آ رہا ہے اور اسکے لئیے افغانستان کے ساتھ مزید ہر طرح کے تعاون کے لئیے تیار ہے ۔ غنی نے افغانستان کی ترقی اور بحالی کے لئیے چین کی امداد اور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔اشرف غنی نے اس بات پر زور دیا کے افغانستان دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور مشرقی ترکستان اسلامی تحریک کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گا۔ افغان صدر نے بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور بیلٹ اینڈ روڈ کے زریعے چین کے ساتھ زمینی رابطے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔