اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جماعت اسلامی کی اہم شخصیت امریکی جیل میں دم توڑ گئی

datetime 19  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر کے شدت پسند اسلامی جنگجو گروپ الجماعہ الاسلامیہ کے سابق سربراہ شیخ عمر عبدالرحمان امریکا کی ایک جیل میں انتقال کر گئے ۔ وہ گذشتہ بیس سال سے زیادہ عرصے سے قید کاٹ رہے تھے اور ان کی عمر 78 سال تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کے بیٹے اور بیٹی نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ،وہ نابینا شیخ کے نام سے بھی معروف تھے،

انھیں امریکا کی ایک عدالت نے 1993ء میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر بم حملے سمیت مختلف الزامات میں قصور وار قرار دے کر عمر قید کی سزا سنائی تھی۔وہ 1980ء کے عشرے میں مصر میں اسلامی انتہا پسند حلقوں میں ایک اہم شخصیت خیال کیے جاتے تھے۔ان پر مصر کے سابق صدر انورالسادات کے 1981ء میں قتل کی سازش میں ملوّث ہونے کے الزام میں بھی فرد جْرم عاید کی گئی تھی لیکن بعد میں انھیں اس الزام سے بری کردیا گیا تھا۔شیخ عمر عبدالرحمان 1990ء میں امریکا چلے گئے تھے جہاں وہ بروکلین اور نیو جرسی کی مساجد میں خطیب رہے تھے۔ان پر پانچ سال بعد امریکا کے خلاف شہری دہشت گردی کی جنگ مسلط کرنے کی سازش اور 1993ء میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں بم دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں فرد جرم عاید کی گئی تھی۔اس واقعے میں چھے افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ان پر اقوام متحدہ سمیت دوسری اہم تنصیبات کو بموں سے اڑانے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں بھی فرد جرم عاید کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…