جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

الزام پاکستان پر مگر۔۔ممبئی حملے کس نے کروائے ؟ جرمن مصنف نے بھارت کا پول کھول دیا!

datetime 12  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)ممبئی میں 26نومبر 2008کو پیش آئے دہشت گردانہ حملہ میں اعلی تفتیشی ایجنسیوں کے رول کو مشتبہ قراردیتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا گیا ہے کہ خفیہ ذرائع سے حملے کی اطلاعات ملنے کے باوجود انٹیلی جنس بیورو(آئی بی)نے ممبئی پولیس اور ویسٹرن نیول کمانڈ کو اطلاع نہیں دی تھی۔اس دوران مہاراشٹر اے ٹی ایس کے چیف ہیمنت کرکرے کو بھی قتل کر دیا گیا تھا۔

اس کا اظہار مہاراشٹرا کے سابق آئی ایس ایم مشرف نے یہاں ایک جرمن مصنف الیاس ڈیوڈ سن کی 26/11حملہ کے تعلق سے انگریزی تالیف بیٹریل آف انڈیا کے اجرائی کے موقع پر کیا۔مشرف نے پہلے بھی سازش کا پردہ فاش کرنے کے لئے ایک تحقیقاتی کتاب لکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ را کے ذریعے ایک ہفتے قبل اطلاع دینے کے باوجود آئی بی نے محکمہ پولیس اور دیگر سلامتی ایجنسیوں کو مطلع کیوں نہیں کیا ،یہ بھی شبہ پیدا کرتا ہے۔لشکرطیبہ نے اس کی منصوبہ بندی کی ،لیکن ہماری ایجنسیوںکے رول کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ سچائی سامنے آسکے۔ کیونکہ ہیمنت کرکرے کے جسم سے جو گولیاں نکالی گئیں ،ان کے بارے بلاسٹک جانچ سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ اسماعیل یا اجمل قصاب کے اسلحہ کی نہیں تھیں۔جرمن مصنف الیاس ڈیوڈ سن کسی وجہ سے اس تقریب میں شریک نہیں ہوئے ،لیکن انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ جس میں ممبئی حملے کوانٹلی جنس اورخفیہ ایجنسیوںکی ناکامی قراردیا ہے اور انٹلی جنس کا رول انتہائی مشکوک ہے۔مصنف نے واضح کیا کہ انہوںنے مذکورہ کتاب تمام حقائق ،دستاویزات اورمشاہدے کے بعد ہی تحریر کی ہے ،حملوں کے مقامات کا جائزہ لینے اوراخبارات کے تراشے اور مشمولات کے معائینے کے بعد ہی کتاب تحریرکی گئی ہے۔الیاس ڈیوڈسن اس سے قبل امریکہ کے 9/11حملہ پر بھی کتاب لکھ چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…