ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)نیٹوممالک کی روسی سرحدپراکٹھ کے بعد روس نے کسی بھی ممکنہ جارحیت کا بھرپورجواب دینے کافیصلہ کرلیاہے ۔روسی وزیرخارجہ سرگئی شوئیکونے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہمیں صدرولادی میرپیوٹن نے جنگ کےلئے تیاررہنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔
معروف جریدے میل آن لائن کی ایک رپورٹ کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی شوئیکونے کہاہے کہ کسی بھی ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کےلئے روسی فوجی قیادت نے فضائی اڈوں کے دورے کرناشروع کردیئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہماری فضائیہ کسی بھی جارحیت کامقابلہ کرنے کےلئے مکمل طوپرتیارہے اورہمارے فضائی پائلٹس بھی مشقیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ روسی فضائیہ نےکسی بھی حملے کاجواب دینےکےلئے ائیرڈیفنس سسٹم کوہنگامی بنیادوں پرنصب کرناشروع کردیاہے ۔سرگئی شائیکونے کہاکہ ہماری زمینی فوج بھی مکمل طورپرتیارہے اورکسی کوبھی غلط فہمی میں نہیں رہناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ جارحیت کاارتکاب کرنے والے پچھتائیں گے ۔