اوٹاوا(آئی این پی)کینیڈا میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے منفی 30سینٹی گریڈ درجہ حرات کی شدید سردی کے باوجود کینیڈین پارلیمنٹ کے باہر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بے گناہ کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے منفی 30سینٹی گریڈ درجہ حرات کی سردی کے باوجود بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کے دکھ درد کو اجاگر کرنے کیلئے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔
مظاہرین نے عالمی برادری کی توجہ بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادریاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعے کشمیریوں کو حق خود اردیت دلانے کیلئے کیے گے اپنے وعدوں کو پورا کرے ۔مظاہرین نے کینیڈین حکومت ، اراکان پارلیمنٹ اورسول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے کو بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھائے اورکشمیری عوام کو انکی خواہشات کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر فوری عمل درآمد کرایا جائے ۔