پیر‬‮ ، 24 جون‬‮ 2024 

خانہ کعبہ کے قریب خود کو آگ لگانے والا شخص کون نکلا ؟ سعودی حکام نے واضح کر دیا

datetime 8  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معاذ اللہ ، مسلمانوں کےقبلہ خانہ کعبہ کے غلاف کے قریب آگ لگانے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق شہری غازی درویش نے طواف کے دوران یمنی کائونٹر کے قریب ایک شخص کو اپنے اور غلاف کعبہ پر پٹرول چھڑکتے دیکھا جس پر اس نے آگ لگانے کی کوشش کرتے شخص کو دبوچ لیا۔اور پاس موجود سکیورٹی فورسز کو بُلایا جنہوں نے مذکورہ شخص

 

کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے بیورو آفس منتقل کر دیا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر آمدہ اطلاعات کے مطابق گرفتار کیے گئے شخص نے خود کو خانہ کعبہ کے سامنے آگ لگانے کی کوشش کی۔سوشل میڈیا سائٹس فیس بُک اور ٹویٹر پر اس شخص کی ویڈیوز بھی وائرل ہو گئی ہے ۔البتہ تاحال اس معاملے سے متعلق وثوق سے کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔سعودی فورسز نے ملزم سے تفتیش کاآغاز کر دیا گیا ہے۔خبر نشر ہوتے ہی مسلم دنیا میں مسلمان نہایت غم و غصہ کی کیفیت میں مبتلا ہیں اور اپنے غصے اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کر رہے ہیں کہ فوری طور پر حقائق سامنے لاتے ہوئے ملعون شخص کو سزا دی جائے۔پولیس چیف کے مطابق گرفتار شخص بظاہر نفسیاتی مریض معلوم ہوتا ہے تاہم اُسے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…