اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت میں ایک اورشرمناک واقعہ،افغان شہری نے امریکی خاتون کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 6  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں امریکی خاتون کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اوردھوکے سے 86ہزار ڈالر ہتھیانے کے الزام میں افغان شہری کو گرفتارکرلیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق افغان شہری جس کی شناخت 34سالہ حمید اللہ کے نام سے ہوئی ہے پر خاتون کے 86ہزار ڈالر ہتھیانے کا بھی الزام ہے ۔

حمید اللہ بھارت میں رہائش پذیر ہے اور اس نے مبینہ طور پر متاثرہ خاتون کو پھسلا یا جو متحدہ عرب امارات میں کاروبار کررہی تھی ۔اخبار ’’دی ہندو‘‘ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خاتون کو مبینہ تیزاب حملے اور نجی تصاویرآن لائن پوسٹ کرنے ا ور اپنے ملک میں جعلی مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی بھی دی تھی ۔متاثرہ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی لیکن خیال کیاجارہے کہ وہ 39سال کی ہے اور اسے ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے پھنسانے کی کوشش کی ۔جوائنٹ کمشنر پولیس رویندر یادو کا کہنا ہے کہ ملزم کو مختلف زبانوں پر عبور حاصل ہے اور اس نے مختلف ناموں کے ساتھ فیس بک پر پروفائلز بنارکھے تھے تاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں کے ساتھ دوستی کرسکے ۔ملزم نے خاتون کا اعتما د جیت کر اس سے شادی کے جعلی دستاویز تیار کیں اور اس سے 86ہزار ہتھیایا لیے ۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…