نئی دہلی (این این آئی ) بھارت نے گولہ باروداور اسلحے کی خریداری کیلئے200 ارب مالیت کے ہنگامی سودوں پر دستخط کر دیے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے جدید جنگی اسلحے اور گولہ بارود کے ہنگامی سودوں کی منظوری دیدی ہے جس کا مقصد 10دنوں تک جنگ میں شمولیت یقینی بنانا ہے ۔بھارت اسلحے کی خریداری کیلئے اسرائیل ، فرانس اور روس پر خصوصی توجہ دے رہا ہے جس کا مقصد پاکستان کے خلاف اپنے دفاع کو مضبوط کر نا ہے ۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ مودی سرکار نے اڑی واقعے کے بعد اسرائیل اور روس سے اسلحہ خریدنے کا منصوبہ بنایا جس پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے اور اب اس حوالے سے دیگر مغربی ممالک کے ساتھ بھی معاہدوں کے بارے میں سنجیدگی سے سوچا جا رہا ہے۔