لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سال 2017ء میں 2 سورج گرہن اور 2 چاند گرہن ہوں گے، محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کراچی سمیت پاکستان کے کئی شہروں میں دیکھے جاسکیں گے۔ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں سال 2017ء کا پہلا چاند گرہن 11 فروری کو ہوگا جو کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں دیکھا جاسکے گا، چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے سے زائد ہوگا، چاند گرہن کا آغاز 3 بجکر
34 منٹ اور اختتام 7 بجکر 10 منٹ پر جبکہ مکمل چاند گرہن 5 بجکر 43 منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 2017ء میں پہلا جزوی سورج گرہن 26 فروری کو نظر آئے گا، جو جنوبی اور مغربی افریقا، جنوبی امریکا کے بیشتر علاقوں، انڈین اوشین، اٹلانٹک اور انٹارکٹیکا میں دیکھا جاسکے گا، جبکہ دوسرا مکمل سورج گرہن 21 اگست کو ہوگا۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سورج گرہن کچھ افریقی اور یورپی ممالک سمیت امریکا کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا، یہ امریکا کا 1979ء کے بعد پہلا مکمل سورج گرہن ہوگا، پاکستان سمیت ایشیائی کے کسی حصے میں سورج گرہن نہیں دیکھا جاسکے گا۔