شارجہ (آئی این پی) متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کی ایک عدالت نے پاکستانی ڈاکٹر اور نرس کو ایک عرب مریض کی موت کے الزام سے بری کردیا۔خلیج ٹائمز کے مطابق شارجہ کی ایک عدالت نے ایک پاکستانی ڈاکٹر اور نرس کو عرب شہری کی موت کا باعث بننے کے الزام سے بری کردیاہے۔
پاکستانی ڈاکٹر جو شارجہ میں طبی مرکز کے ڈائریکٹر ہیں پرمریض کے گھر پر طبی علاج فراہم کرنے کا الزام تھا جو بعد میں ہسپتال میں انتقال کر گئی۔وکیل ہانی الجسمائی نے بتایاہے کہ عدالت نے فیصلہ غیر یقینی شواہد کی بنیاد پر کیا کہ ڈاکٹر نے حقیقت میں طبی غلطی کا ارتکاب کیا تھا۔ایک میڈیکل کمیٹی کی رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ یہ بات غیر یقینی ہے کہ مریض کو دی گئی ادویات سے اسکی موت واقع ہوئی ہے۔فارنسک رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ مریض کی موت قدرتی وجوہات کی بناء پر واقع ہوئی ہے اس میں کوئی مجرمانہ غفلت نہیں پائی گئی۔