منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی ہرزہ سرائی ،پاکستان سے ریفرنڈم کا حیرت انگیز مطالبہ کردیا

datetime 5  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی / ہردوار(آئی این پی)بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ایک بار پھر کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے اور ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کے ساتھ تھا اور اسکے ساتھ ہی رہے گا کوئی بھی طاقت اسے ہم سے الگ نہیں کرسکتی،پاکستان کویہ دیکھنے کیلئے اپنے ملک میں ایک ریفرنڈم کرانا چاہیے کہ کیا اسکے لوگ اسی ملک میں رہنا چاہتے ہیں یا بھارت کے ساتھ ضم ہوناچاہتے ہیں،

بھارت ہمیشہ پرامن تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے لیکن اسلام آباد ان تعلقات میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہا ہے اسے دہشتگردوں اور کشمیر پر ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کرنے والوں کو روکنے کی ضرورت ہے، سرجیکل سڑائیکس کے ذریعے ہم نے دنیا کو دکھایا ہے کہ ہم ایک سخت قدم بھی اٹھا سکتے ہیں،ملک کے خلاف سازشیں کرنے والے سن لیں اگر کسی نے بھی ہمیں چھونے کی کوشش کی ہم اسے معاف نہیں کریں گے ۔اتوارکو بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ کے ضلع ہردوار میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہاکہ اب پاکستان کشمیر پر ریفرنڈم چاہتا ہے لیکن ایک بات واضح ہے کہ کشمیر بھارت کے ساتھ تھا اور اسکے ساتھ ہی رہے گا کوئی بھی طاقت اسے تبدیل نہیں کرسکتی ۔پاکستان کویہ دیکھنے کیلئے اپنے ملک میں ایک ریفرنڈم کرانا چاہیے کہ کیا اسکے لوگ اسی ملک میں رہنا چاہتے ہیں یا بھارت کے ساتھ ضم ہوناچاہتے ہیں۔راجناتھ سنگھ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی خرابی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے کہاکہ میں پاکستان کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ بھارت ہمیشہ پرامن تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے لیکن یہ صرف اسلام آباد ہی ہے جو ان تعلقات میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہا ہے اسے دہشتگردوں اور کشمیر پر ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کرنے والوں کو روکنے کی ضرورت ہے ۔

راجناتھ سنگھ نے بڑھک مارتے ہوئے کہاکہ سرجیکل سڑائیکس کے ذریعے ہم نے دنیا کو دکھایا ہے کہ ہم ایک سخت قدم بھی اٹھا سکتے ہیں۔بھارت ایک پرامن ملک ہے لیکن اب یہ ایک نرم قوم نہیں رہا۔بھارتی وزیر داخلہ نے ملک کے خلاف سازشیں کرنے والے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اگر کسی نے بھی ہمیں چھونے کی کوشش کی ہم اسے معاف نہیں کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…