مکہ مکرمہ(این این آئی)امام کعبہ الشیخ ڈاکٹرسعود الشریم نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا نے جہاں لوگوں میں بیداری اور شعور کے فروغ میں مدد کی وہیں اس کا ایک دوسری اور انتہائی تباہ کن پہلو یہ ہے کہ اس نے اسلامی اور معاشری روایات کوتباہ برباد کرکے رکھ دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق الشیخ الشریم نے کہا کہ مال ودولت اور جدید آلات وسائل بھی اللہ کی نعمتیں ہیں مگر ہم ان کا غلط استعمال معاشرے اور اسلامی روایات واقدار کیلئے تباہ کن ہے۔جدید ابلاغی الات وسائل نے دنیا کو ایک بستی میں تبدیل کیا۔
ان وسائل کی مدد سے ہم اپنے اقارب سے دور ہونے کے باوجود رابطے میں ہیں اور قریب ہیں۔ مگر سوشل میڈیا کا ایک غیرسماجی پہلو ہے۔ اس منفی پہلو نے نوجوان نسل کے دل ودماغ اور بصارت وسماعت ہرچیز پر منفی اثرات ڈالے اور ہم اپنی دینی اور معاشری روایت کو فراموش کرتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں پر تقویٰ اختیار کرنے اور اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت میں زندگی گزارنے کا اپنا شعار بنانے پر زور دیا۔