بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

کیوبک مسجد کے شہدا کی نماز جنازہ، کینیڈا میں نئی تاریخ رقم،وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اوردیگرمذاہب کی کمیونٹی نے مثال قائم کردی

datetime 4  فروری‬‮  2017 |

کیوبیک(این این آئی)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنے مسلمان ہم وطنو ں کے غم میں ان کے شریک غم نظر آئے اورآخری رسومات میں شرکت کی۔جرمن ٹی وی کے مطابق کیوبک مسجد حملے میں شہید افراد کی نماز جنازہ میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے شرکت کی اور لواحقین کا غم بانٹا، نماز جنازہ میں کیتھولک، یہودیوں سمیت دیگر کمیونیٹیز کے ہزاروں لوگوں نے بھی شرکت کی۔کینیڈا کے وزیراعظم نے ملک کو نسلی و مذہبی منافرت سے بچانے

اور قوم کو متحد کرنے کا عملی مظاہرہ کیا، گذشتہ روز کیوبک مسجد کے تین شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی، اس موقع پر جسٹن ٹروڈو آبدیدہ بھی نظر آئے۔نماز جنازہ میں عیسائیوں، یہودیوں اور دیگر کمیونیٹیز کے ہزاروں افراد نے شرکت کی، پہلی بار نماز جنازہ مقامی ٹی وی پر بھی براہ راست دکھایا گیا،یاد رہے کہ اتوار کو کینیڈین شہر کیوبک کی مسجد پر فائرنگ میں چھ افراد شہید اور آٹھ زخمی ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…