نیویارک (آئی این پی)اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے افغان جنگی سردار اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار پرعائد پابندیاں اٹھا لیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار پرعائد پابندیاں اٹھا لی ہیں۔ ستمبر میں حکمت یار کی حزب اسلامی اور افغان حکومت کے مابین ایک امن ڈیل طے پائی تھی، جس کے بعد کابل نے حکمت یار پر عائد عالمی پابندیوں کو ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔
اس ڈیل پر افغانستان کے کئی حلقوں نے تنقید بھی کی تھی۔ اگرچہ اس وقت افغانستان کے تنازعے میں حزب اسلامی کا کردار زیادہ بڑا نہیں ہے تاہم نوے کی دہائی میں افغان خانہ جنگی میں گلبدین حکمت یار اور ان کا گروہ ایک اہم فریق تھے۔ اس پیشرفت کے باعث اب کسی نامعلوم مقام پر موجود حکمت یار کھلے عام واپس افغان دارالحکومت کابل لوٹ سکیں گے۔