جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

’’سی پیک منصوبے سے بھارت کی نیندیں اڑ چکی ہیں‘‘ سوئیڈش تھنک ٹینک کی رپورٹ نے ہندوستان میں ہلچل مچا دی

datetime 4  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹاک ہوم(آن لائن)سوئیڈن کے تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ بھارت سرکار چین پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک) کے ذریعے پاکستان کی معیشت مستحکم ہونے کے روشن امکانات پرفکرمند اور خوفزدہ ہے۔سوئیڈن کے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت پاکستان میں شروع کئے گئےسی پیک منصوبے پر تشویش کا اظہار کیوں کررہا ہے اور

اس منصوبے کی مخالفت کے ساتھ ساتھ خوفزدہ کیوں ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے مطابق سی پیک سے ممالک کے درمیان جنوبی ایشیا میں اثرورسوخ بڑھانے کی نئی دوڑ شروع ہو چکی ہے۔ اس منصوبے سے چین کو بحر ہند اورخاص طور پر بحیرہ عرب تک براہ راست رسائی حاصل ہو جائے گی اور چین گوادر بندرگاہ کے ذریعے اس کی فوجی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھ سکے گا۔بھارت کو یہ خدشہ بھی ہے کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد مسئلہ کشمیر پر چین کی غیر جانبدار پالیسی پاکستان کے حق میں جھک جائے گی اورمقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوگا جب کہ بھارتی حکومت مسئلہ کشمیر کو دبا کر رکھنا چاہتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں بڑے پیمانے پر روزگارکے مواقع میسرآنے سے پاکستان کی معاشی حالت میں واضح بہتری بھی آئے گی جس سے بھارت بری طرح سے خوفزدہ اور خائف ہے۔سوئیڈن کے تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ بھارت سرکار چین پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک) کے ذریعے پاکستان کی معیشت مستحکم ہونے کے روشن امکانات پرفکرمند اور خوفزدہ ہے۔سوئیڈن کے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت پاکستان میں شروع کئے گئے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…