نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی فوج کی قیدسے رہائی پانے والے بھارتی فوجی چندوہان نے بھارت پہنچتے ہی الزامات لگاناشروع کردیئے ۔بھارتی فوجی چندوہان نے الزام لگایاکہ پاکستانی فوج کے افسران اس کوتشددکانشانہ بناتے رہے
جبکہ چندوہان کے بھائی بھوش نے ایک بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ چندوکوقیدکے دوران ایک تاریک کمرے میں رکھاگیااوراس کوسونے بھی نہیں دیاجاتاتھا۔چندوکے بھائی نے بتایاکہ چندوجب گرفتاری کے بعد رہاہواتواس نے واہگہ بارڈرپرروشنی دیکھی ۔اس نے الزام لگایاکہ میرے بھائی کوانجکشن لگاکرمختلف افسران پوچھ گچھ کرتے تھے ۔بھوشن نے زہرافشانی کی حدیں پارکرتے ہوئے بتایاکہ میرے بھائی کوانجکشن لگانے سے وہ ہذیانی کیفیت میں مبتلاہے اوراس کی انگلیاں اورکہنی بھی خراب ہیں ۔بھوشن نے مزیدکہاکہ میرابھائی ویسے تونارمل نظرآرہاہے لیکن حقیقت میں وہ نفسیاتی مریض بن چکاہے ۔واضح رہے پاک فوج نے جذبہ خیرسگالی کے تحت چندوکوبھارت کے حوالے کردیاتھا۔