بخارسٹ(آئی این پی ) رومانیا کی حکومت نے انوکھا قانون متعارف کرادیا جس کے تحت 44ہزاریورو یعنی (تقریبا50لاکھ پاکستانی روپے) سے کم کی کرپشن پر کوئی سزا نہیں ہوگی جبکہ 2 لاکھ سے زائد مظاہرین کرپشن سے متعلق نئے قانون کیخلاف سڑکوں پرنکل آئے،مظاہرین کی مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسزکیساتھ جھڑپیں ہوئیں جن میں متعدداہلکارزخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رومانیا کے دارالحکومت بخارسٹ میں عوام نے انسداد بدعنوانی کے قانون میں نرمی کیخلاف مظاہرہ کیا، 2 لاکھ سے زائد مظاہرین کرپشن سے متعلق نئے قانون کیخلاف سڑکوں پرنکل آئے۔مظاہرین کی مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسزکیساتھ جھڑپیں ہوئیں جن میں متعدداہلکارزخمی ہوگئے۔رومانیامیں 1989 میں کمیونسٹ حکومت کے خاتمے کے بعدیہ سب سے بڑامظاہرہ ہے۔نئے قانون کے تحت44ہزاریورو یعنی تقریبا50 لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ کی کرپشن قابل سزاجرم قراردی گئی ہے،جس پر جیل ہو سکے گی ۔ اس سے کم کی کرپشن کی کھلی چھوٹ ہوگی ۔