جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ایران کی سرحد کے قریب خلیج میں چار بڑے ممالک نے ایران پر حملے کیلئے اپنے ہتھیار آزمانا شروع کردیئے،تشویشناک صورتحال

datetime 1  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن /لندن (آئی این پی)امریکا اور اس کے تین اتحادی ممالک نے ایران کی ساحلی پٹی کے نزدیک خلیج میں بدھ کے روز جنگی بحری مشقیں شروع کردیں۔ان جنگی مشقوں میں امریکا کے علاوہ فرانس ،برطانیہ اور آسٹریلیا کی بحری افواج حصہ لے رہی ہیں اور یہ تین روز تک جاری رہیں گی۔ برطانوی بحریہ ان جنگی مشقوں کی قیادت کررہی ہے۔

امریکی بحریہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق ان جنگی مشقوں کا مقصد باہم حربی صلاحیتوں کو بڑھانا اور سمندر میں آزادانہ تجارت اور آمد ورفت کو یقینی بنانے کے لیے شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔سپوتنک نیوز کے مطابق ان جنگی مشقوں کے دوران میں جنگی بحری جہاز ایچ ایم ایس ڈیرنگ اور ایچ ایم ایس اوشین ،امریکی اور فرانسیسی جنگی بحری جہاز ایران کے جعلی طور پر تیار کردہ لڑاکا جیٹ ، بحری جہازوں اور جعلی میزائل لانچروں کونشانہ بنائیں گے اور تباہ کریں گے۔یہ جنگی مشقیں حال ہی میں امریکا کے جنگی بحری جہازوں اور ایرانی جہازوں کے درمیان بین الاقوامی پانیوں میں ٹاکرے کے بعد ہورہی ہیں۔ پینٹاگان کے مطابق 2016 میں امریکی اور ایرانی بحری جہازوں یا آبدوزوں کے درمیان 35 مرتبہ آمنا سامنا ہوا تھا۔ جنوری کے اوائل میں یو ایس ایس مہان نے پاسداران انقلاب ایران کی چار کشتیوں پر اپنے قریب آنے پر انتباہی فائرنگ کی تھی۔ایرانی بحریہ کے سربراہ رئیر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے جنگی مشقوں میں شریک جہازوں کو ایران کی آبی حدود میں در آنے پر خبردار کیا ہے لیکن امریکی عہدہ داروں کا کہنا ہے کہ ان کا ایرانی پانیوں میں داخل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…