سعودی شہزادوں نے 80 عقابوں کے سفر کیلئے پورا طیارہ بک کروا لیا

1  فروری‬‮  2017

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مسافر بردار طیارے میں سعودی شہزادوں کے ہمراہ 80 عقابوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ مذکورہ تصویر میں بزنس کلاس کی آرام دہ کرسیوں پر بیٹھے ہوئے عقاب سعودی شہزادوں کے ہمراہ مفت سفر نہیں کر رہے بلکہ ان کیلئے جہاز کے باقاعدہ ٹکٹ خریدے گئے تھے۔ مذکورہ تصویر میں 80عقاب اپنے مالکان کے ساتھ خصوصی طیارے میں سفر

falcons-plane-01-1485852953

کر رہے ہیں، عقابوں کے جہاز میں سفر کیلئے کروڑوں روپے کے اخراجات کئے جاتے ہیں اور ان کیلئے پورا جہاز بک کروایا جاتا ہے۔ سعودی شہزادوں کا عقابوں کے ہمراہ سفر کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ یہ سال میں دو بار خصوصاََ شکار کے دنوں میں اپنے عقابوں کے ساتھ سفر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس سے قبل چار سال پہلے بھی ایسی ہی ایک تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی تھی جس میں عرب شہزادے اپنے عقابوں کے ہمراہ مسافر بردار طیارے میں سفر کرتے دکھائی دے رہے تھے۔ سب سے زیادہ دلچسپی کی بات یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات میں عقابوں کے لیے پاسپورٹ تک بنوائے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنے مالک کے ساتھ بین الاقوامی سفر بھی کرسکیں۔

falcons-plane-02-1485852955 falcons-plane-03-1485852958

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…