جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

قحط کا خطرہ، ہر دس منٹ بعد کتنے بچے موت کی نظر ہو رہے ہیں ؟رپورٹ

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء( آن لائن )اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ اہلکار کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ اور خوراک کے بحران کا شکار یمن رواں سال قحط کا شکار ہوسکتا ہے۔اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوارڈینیٹر سٹیفن او برین نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ 20 لاکھ افراد کو زندہ رہنے کے لیے خوراک کی اشد ضرورت ہے اور بچوں میں غذائی کمی کی شرح ایک سال میں 63 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر دس منٹ

 

کے بعد پانچ سال سے کم عمر ایک بچہ ان وجوہات کی بنا پر موت کے منہ میں جا رہا ہے جن سے بچاؤ ممکن ہے۔شدید غربت، جنگ اور سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحاد کی جانب سے بحری پابندیوں نے خوراک کی فراہمی کو شدید متاثر کیا ہے۔کیا دنیا یمن کی خانہ جنگی کو فراموش کر چکی ہییمن میں ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے جن میں 22 لاکھ بچے شامل ہیں جبکہ 50 ہزار کے قریب بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔سٹیفن اوبرین نے امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر مغربی ممالک کے حمایت یافتہ سعودی اتحاد سے مطالبہ کیا ہے کہ نو فلائی زون کو ختم کریں اور صنعا کا ہوائی اڈہ دوبارہ کھولیں تاکہ جان بچانے والی ادویات پہنچائی جاسکیں اور 20 ہزار یمنیوں کو بیرون ملک خصوصی طبی علاج معالجہ فراہم کیا جاسکے۔ان کا کہنا ہے کہ اس ناکہ بندی سے عام شہری متاثر ہو رہے ہیں۔یمن میں اقوام متحدہ کے ہیومینٹیرین کواڈینیٹر جیمی مک گولڈریک نے بی بی سی کو بتایا کہ لوگوں میں مایوسی ہے اور اندازا تین ماہ کے لیے گندم موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘آپ جہاں کہیں بھی جائیں، آپ کو بڑی تعداد میں گلیوں میں لوگ بھیک مانگتے ملیں گے، آپ دیکھیں کہ لوگ زندہ رہنے کے لیے گندگی میں سے بھی چیزیں تلاش کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…