منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

غریبوں کے لیے ایک وقت کا کھانا مفت، جانتے ہیں ایسا کس ملک کےریسٹورنٹ نے اعلان کیا ؟

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصرمیں ایک مخیر شہری نے دارالحکومت قاہرہ کے جنوبی علاقے الجیزہ میں قائم اپنے ریستوران سے غریب شہریوں کو روزانہ ایک وقت کا کھانا مفت فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ان کے انسانی خدمت کے اقدام کو مصر کے عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور اہم شخصیات نے اس مشن کو آگے بڑھانے کے لیے ہوٹل کئے مالک کو

 

عطیات دینے کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔عر ب ٹی وی کے مطابق قاہرہ کے نواحی علاقے میں قائم ہوٹل شام پانچ سے چھ بجے تک وہاں پرآنے والے غریب شہریوں کو سیڈوچ، جگر کا گوشت، قیمہ اور دیگر کھانے مفت فراہم کرتا ہے۔غریبوں کو مفت کھانا فراہم کرنے والے ہوٹل کے مالک محمود حسین نے بتایا کہ عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ان کے اقدام کو غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے لوگ اس مقصد کے لیے بڑھ چڑھ کر عطیات بھی دینے لگے ہیں۔انہوں بتایا کہ مصری موسیقارہ شیرین عبدالوھاب نے ایک ملین مصری پاؤنڈ کے قریب رقم عطیہ کی ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 13 ہزار ڈالر کے برابر ہے۔ اس کے علاوہ صحافی عمر ادیب اور کئی مصری تاجروں کی طرف سے بھی غریبوں کو مفت کھانا فراہم کرنے پرانہیں عطیات دینے کے اعلانات کیے ہیں۔ایک مصری تاجر نے ایک سال تک ہوٹل کے مالک کو غریبوں کومفت کھانا فراہم کرنے میں مالی تعاون جاری رکھنے کی پیش کش کی ہے۔محمود حسن کا کہناتھاکہ وہ ہوٹل کی ایک دوسری شاخ بھی کھولنا چاہتے ہیں۔ مگر یہ نئی شاخ زیادہ پرھجوم شہرں شبرا، نصر یا الھرم میں کھولی جائے گی اور وہاں بھی وہ غریبوں کو مفت کھانا فراہم کریں گے۔ وہ مفت کھانے کا دورانیہ بھی بڑھا کر دو گھنٹے کرنا چاہتے ہیں۔ایک دوسرے سوال کے جوب میں محمود حسن نے کہا کہ ان کے ہوٹل پر کام کرنے والے تمام افراد تنخواہ پر ملازم نہیں بلکہ وہ ہوٹل کے مالک ہیں اور کل آمدن کے تناسب سے انہیں ادائیگی کی جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…