بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

امریکی سی آئی اے نے پاکستان کا نام کس دستاویزات میں کیا ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 28  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ( آن لائن ) امریکا کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی جانب سے اپنی ویب سائٹ کے ڈیٹابیس کے لیے جاری کی گئی ایک غیر مخفی دستاویز میں پا کستا ن ، بھا رت اور اسرا ئیل کو حقیقی طور پر نادان’ اقوام سے تعبیر کیا گیا ہے ،17 اپریل 2001 کو ‘مشرق وسطیٰ کے ایریا سروے کے عنوان سے جاری کی گئی ایک دستاویز میں سی آئی اے نے متعدد ملکوں کی جانچ پڑتال کی،

 

جس میں مشرق وسطیٰ کے عرفی نام کے تحت سی آئی اے نے دیگر ممالک کو بھی یکجا کردیا، جن میں پاکستان، بھارت، سیلون (سری لنکا)، ایران، ترکی، یونان، مصر، اسرائیل اور عرب ممالک شامل ہیں۔سی آئی اے نے اپنی دستاویز میں سری لنکا کے لیے 60 کی دہائی میں استعمال ہونے والے نام سیلون (Ceylon) کا ذکر کیا۔اس دستاویز میں خطے کی جغرافیائی اور سیاسی صورتحال، معیشت اور حالیہ رجحانات کے حوالے سے بات کی گئی۔دستاویز میں پاکستان، ہندوستان اور اسرائیل کو ‘حقیقی طور پر نادان’ اقوام کے طور پر بیان کیا گیا۔اس میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ کس طرح پاکستان، ترکی اور یونان ‘جدید دنیا’ میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن ‘باہر’ سے حمایت کے بغیر وہ یہ کام نہیں کرسکتے۔معیشت پر روشی ڈالتے ہوئے ایک اقتباس میں بتایا گیا کہ کس طرح کمزور ریاستیں غیر ملکی کرنسی کے لیے واحد شے پر انحصار کرتی ہیں اور کس طرح مارکیٹیں اس منظرنامے کے لیے مثالی نہیں تھیں۔یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کا جوٹ کی برآمدات پر انحصار اور اس مارکیٹ کی خراب کارکردگی کے نتیجے میں پاکستانی معیشت جدوجہد کا شکار ہے۔سب سے دلچسپ یہ کہ دستاویز میں ایک جگہ پاکستان اور ہندوستان کی انٹیلی جنس اور معلومات جمع کرنے کو بھی جانبداری کی بنیاد

 

پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب سی آئی اے نے پاکستان اور ‘پاکستانی نز’ (Pakistanians) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ معلومات اکٹھی کرنے کے حوالے سے پاکستان اور ہندوستان دونوں کے پاس وسائل کی کمی ہے۔واضح رہے کہ انڈیا کے شہریوں کے لیے ‘انڈینز’ کا لفظ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ سی آئی اے نے پاکستانیوں کے لیے ‘پاکستانینز’ کا لفظ استعمال کیا تھا، جو کہ مستعمل نہیں ہے۔درج بالا دستاویز اْن 930,000 خفیہ فائلز پر مبنی ڈیٹابیس کا ایک حصہ ہے، جنھیں سی آئی اے نے 17 جنوری 2017 کو جاری کیا،

 

1999 سے سی آئی اے تاریخی دستاویزات کو سی آئی اے ریکارڈز سرچ ٹول (کریسٹ) کے تحت جاری کرتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…