پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

دوسرے ملکوں پر اپنی سوچ مسلط کرنے کا وقت چلا گیا ،برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے امریکہ کوسرپرائز دیدیا

datetime 27  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ دوسرے ملکوں پر اپنی سوچ مسلط کرنے کا وقت چلا گیا ، برطانیہ اور امریکہ اپنے اقدار کا دفاع کریں،ماضی کی جانب نہ پلٹیں،مپ کی صدارت میں امریکہ مضبوط، عظیم اور زیادہ پراعتمادبن سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے فلاڈیلفیا میں امریکی ری پبلیکن پارٹی کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دِن نہیں رہے جب امریکہ اور برطانیہ دوسرے ملکوں میں مداخلت کرکے انھیں اپنی سوچ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کیا کرتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ یہ برطانوی اور امریکی مفاد میں ہے کہ وہ اپنے اقدار کا دفاع کریں۔ لیکن، وہ ماضی کی جانب نہ پلٹیں۔انھوں نے کہا کہ ایسا بھی نہیں ہو سکتا کہ جب حقیقی خطرہ ہو، تب بھی ہم خاموش رہیں۔ اور جب مداخلت ہمارے مفاد میں ہو، ضرور کرنی ہوگی۔ لازم ہے کہ ہم مضبوط، چوکس اور سخت گیر بنیں۔مے نے اقوام متحدہ اور نیٹو جیسے کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اِس لیے ضروری ہے تاکہ اِنہیں زیادہ موزوں اور بامقصد بنایا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے ارکان کو امریکہ پر انحصار بند کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا آزاد ملکوں کو اپنی سکیورٹی اور سلامتی امریکہ کو نہیں سونپنی چاہیئے۔ اور آگے بڑھنے اور اپنا حصہ ڈالنے کی جگہ، انھیں اتحادوں کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیئے، جن ہی کی مدد سے ہم سب طاقتور بنتے ہیں۔مے نے کہا کہ ٹرمپ کی صدارت میں امریکہ مضبوط، عظیم اور زیادہ پراعتمادبن سکتا ہے، جسے انھوں نے باقی دنیا کے لیے بہتر قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ اور امریکہ کے کنزرویٹو یکساں اصولوں کے پاسدار ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…