جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کے پاس کتنے جوہری ہتھیار موجود ہیں؟اگر بھارت نے حملہ کیا تو کیا ہوگا؟امریکی ادارے کی تازہ ترین رپورٹ، لرزہ خیز انکشافات

datetime 24  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی) پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں دنیا کی تمام بڑی طاقتیں یہ تو جان چکی ہیں کہ اس کے بارے میں صحیح اندازہ لگانا مشکل ہے مگر امریکی ادارے کے نئے انکشافات نے تو بھارت کی نیندیں اْڑا دی ہیں، یہ انکشافات کے مطابق کستان کے جوہری ہتھیار بھارت کوکسی بھی فوجی کارروائی سے روکنے کیلئے ڈیزائن کئے گئے ہیں ‘جوہری ہتھیاروں کی دوڑخطے میں جوہری تنازع کا باعث بن سکتی ہے‘پاکستان کے پاس 150 سے 210 کے قریب جوہری ہتھیار موجود ہیں‘2004

ء کے بعد سے پاکستان نے جوہری ہتھیاروں کی سیکیورٹی کومزید بہتر بنانے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرپاکستان اور بھارت اپنے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کرتے رہے تودونوں ممالک کے اسٹرٹیجک استحکام کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔کانگریشنل ریسرچ سروس (سی آرایس )کی جانب سے امریکی قانون سازوں کوارسال کی جانے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے جوہری ہتھیار بھارت کوکسی بھی فوجی کارروائی سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، تاہم پاکستان ان کی تعداد میں مزید اضافہ کررہا ہے۔رپورٹ میں بھارت کے جوہری ہتھیاروں کی بڑھتی ہوئی تعدادکا بھی ذکر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مصنفین نے اس بات کوتسلیم کیاکہ جوہری ہتھیاروں کی دوڑخطے میں جوہری تنازع کا باعث بن سکتی ہے۔رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیاکہ پاکستان کے پاس تقریباً 150سے210کے قریب جوہری ہتھیار موجود ہیں۔ رپورٹ میں خبردارکیا گیا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد،نئے جوہری ہتھیاربنانا اور’پوری طاقت سے جواب‘کے نظریے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنازع کے خطرے کو بڑھادیاہے۔2004ء کے بعد سے پاکستان نے اپنے جوہری ہتھیاروں کی سیکیورٹی کومزید بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ادارے کے مطابق بھارت نے اگر کسی بھی قسم کی جارحیت کا اقدام اٹھایا تو پھر خطے کے امن کیلئے بڑے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ ادارے کے مطابق پاکستان بھارتی جارحیت کیخلاف کسی قسم کے جارحانہ عزائم نہیں رکھتا لیکن اگر بھارتی سرکار نے کسی قسم کا پنگالینے کی کوشش کی تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار بیٹھا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…