ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

امریکا1971کی پاک بھارت جنگ میں کیا کرنا چاہتا تھا؟

datetime 24  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی سی آئی اے کی جاری دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ 1971 کی پاک بھارت جنگ کے دوران امریکا مداخلت کرنا چاہتا تھا مگر انٹیلی جنس معلومات کی کمی کے باعث ایسا نہ کیا جاسکا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے تقریباً ایک کروڑ 30 لاکھ صفحات پر مشتمل خفیہ دستاویزات کو پہلی

 

بار انٹرنیٹ پر جاری کیا گیا ہے ۔ان دستاویزات کے جائزے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 1971 میں جب پاکستان اور بھارت کے درمیان بنگلادیش کے حوالے سے کشیدگی تھی تو ایسے میں اس وقت کے نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے مشیر ہنری کسنجر نے 24 نومبر 1971 کو ایک خفیہ اجلاس طلب کیا تھا ۔اجلاس میں ہنری کسنجر نے سی آئی اے کے سربراہ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیوں ہمارے پاس انٹیلی جنس معلومات کی کمی ہے؟ اور اسی وجہ سے ہم سفارتی طور پر کچھ کرنے کے قابل نہیں ہیں۔امریکا چاہتا تھا کہ خطے میں اس بحران کو فوری طور پر حل کرلیا جائے تاکہ وہاں روس کا اثر و رسوخ نہ بڑھے اور اس بحران کو ٹالنے کے لیے امریکا روس کے ساتھ کام کرنے تک کو تیار تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…