ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

بر طا نو ی ملکہ الزبتھ دوم کن ناقابل یقین اختیارات کی مالک ہیں؟برطانیہ کے علاوہ کس ملک کی حکومت کو ایک اشارے پر برطرف کر سکتی ہیں؟

datetime 24  جنوری‬‮  2017 |

لندن ( آن لائن ) ملکہ الزبتھ دوم برطانیہ میں پائی جانے والی ہر ڈولفن کی مالکن ہیں۔ انہیں ڈرائیو کرنے کے لیے کسی لائسنس کی ضرورت نہیں ، ملکہ ایسی ہی مزید کئی ناقابل یقین پاورز اپنے پاس رکھتی ہیں۔برطانیہ کی نوے سالہ ملکہ ہم سب سے الگ ہیں۔ وہ بطور ملکہ کئی طرح کے اختیارات کی مالک ہیں ،وہ دریائے ٹیمز میں موجود راج ہنسوں اور برطانیہ بھرمیں پائی جانے والی ڈولفنز کی مالکن ہیں۔

وہ برطانیہ کی واحد شخصیت ہیں جو قانونی طور پر ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلا سکتی ہیں۔ ان کی کار پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں ہے۔ملکہ کو کسی بھی ملک جانے کے لیے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں۔ ملکہ الزبتھ دوم دو سالگرہ مناتی ہیں ، وہ ٹیکس دینے سے بری الزمہ ہیں ، ملکہ کی اپنی ذاتی کیش مشین بکنگھم پیلس کے تہہ خانے میں نصب ہے ،انہیں قانون اور کسی بھی شخص کو برطانوی پارلیمنٹ کا رکن بنانے کا اختیار حاصل ہے۔ آسٹریلیا کی ہیڈ آف سٹیٹ ہونے کی وجہ سے وہ پوری آسٹریلوی حکومت کو فارغ کر دینے کا اختیار بھی رکھتی ہیں۔واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ اتنے طاقتور ترین اختیارات ہونے کے باوجود قوانین کی پاسداری کرتی ہیں۔ ایک بار ملکہ برطانیہ گاڑی چلاتے ہوئے ٹریفک سگنل توڑنے پر بھاری جرمانے کا سامنا بھی کر چکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…