واشنگٹن(این این آئی)صدارت سنبھالتے ہی ٹرمپ نے داعش سے متعلق بڑا اعلان کر دیا , امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس دہشت گردی کو کچلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، ’داعش‘ جیسا شر آج تک دنیا نے نہیں دیکھا۔عرب ٹی وی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی سراغ رساں اداروں کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ امریکی شہریوں کی
جان ومال کے تحفظ میں خفیہ اداروں کا کلیدی کردار ہے۔وائیٹ ہاؤس کے ترجمان شون سپائسر کا کہنا تھا کہ صدر ’سی آئی اے‘ کے ورجینا میں قائم صدر دفتر کے دورے کے دوران 300 اہم شخصیات کی موجودگیی میں خفیہ ادارے کے تعاون پر اس کا شکریہ ادا کریں گے۔ایک ٹوئٹر بیان میں ترجمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انٹیلی جنس اداروں سے وابستہ مردو خواتین کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔