اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں دہشت گردی میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد سمیت40 ممالک کے شہری ملوث ، وزارت داخلہ کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 21  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی)سعودی وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ مملکت میں حالیہ چند برسوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں 40 ممالک کے شہری ملوث ہیں۔سعودی گیزٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے تواصل پورٹل (شعبہ مواصلات) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی پانچ انٹیلی جنس جیلوں میں 5085 مشتبہ افراد زیر حراست ہیں۔

زیرحراست مشتبہ افراد میں 68 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ تاہم حکام کی جانب سے ان پر کس نوعیت کے مقدمات ہیں یا انھیں کس جرم کے شبہے میں زیرحراست رکھا گیا اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تین امریکی شہری اور فرانس، بیلجیئم اور کینیڈا سے ایک ایک شہری بھی زیرحراست ہیں۔ان میں سے کچھ مشتبہ افراد خصوصی جرائم کی عدالت کی جانب سے اپیلیں مسترد ہونے کے بعد قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ کچھ کے مقدمات زیرسماعت ہیں۔اس کے علاوہ دیگر افراد سے بیورو آف انویسٹی گیشن اور پبلک پراسیکیوشن تفتیش کر رہی ہے۔بیان کے مطابق انٹیلی جنس جیلوں میں سب سے زیادہ سعودی شہری زیرحراست ہیں جن کی تعداد 4254 ہے۔اس کے بعد 282 یمنی شہری اور 218 شامی شہری گرفتار ہیں۔عرب ممالک میں 57 مصری، 29 سوڈانی، 21 فلسطینی، سات صومالی، پانچ عراقی، تین لبنانی، دو مراکشی، 19 اردنی، دو موریطانوی، دو اماراتی، دس بحرینی، دو قطری اور لیبیا اور الجزائر سے ایک ایک شہری زیر حراست ہیں۔زیر حراست مشتبہ افراد میں ایک چینی، تین فلپینو، 19 انڈین، 68 پاکستانی، چھ ایرانی، سات افغان، چار ترک،

چار بنگلہ دیشی اور ایک کرغستانی باشندہ شامل ہے۔افریقی ممالک میں چاڈ سے 17، ایتھوپیا سے تین، نایجیریا سے چار، مالی سے دو اور انگولا، برکینا فاسو اور جنوبی افریقہ سے ایک ایک شہری شامل ہیں۔خیال رہے تواصل کے ذریعے یہ افراد اپنی خاندان اور رشتے داروں سے آڈیو وڑول رابطہ کر سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…