پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کیسا ملک ہے اور میں نے وہاں کیسا وقت گزارا ہے ؟ افغان مونالیزا

datetime 18  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل/لندن(آئی این پی) اپنی شربتی آنکھوں سے شہرت پانیوالی افغان مونالیزا ڈی پورٹ ہونے کے بعدپہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آگئی جس نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں گرفتاری کے خدشے کے پیش نظرپہلے ہی اپنا گھر بیچ دیاتھا۔برطانوی نشریاتی ادارے ’’بی بی سی‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں شربت گلہ نے بتایاکہ وہ کئی دیگر مہاجرین کی طرح پاکستان میں 35سال مقیم رہیں لیکن گزشتہ سال غیرقانونی طورپر پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے پر سزا بھگتنے کے بعد ڈی پورٹ کردی گئی۔
اپنی عارضی رہائش گاہ میں شربت گلہ نے بتایاکہ پاکستان میں اچھا وقت گزرا، پڑوسی اچھے تھے لیکن مجھے یہ توقع نہیں تھی کہ بالآخر حکومت پاکستان ایساسلو ک کرے گی ۔انہوں نے بتایاکہ رہائشی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پہلے ہی اپنا گھر بیچ دیا تھا،منصوبے کے مطابق افغانستان روانگی سے دوروز قبل شام کو سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مارا اور گرفتار کرلیاتھا۔شربت گلہ نے بتایاکہ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو آگاہ کردیاتھا کہ شناختی کارڈ بنانے کے صرف دومقاصد تھے ، پہلا اپنے بچوں کو تعلیم دلانا اور دوسرا گھربیچنا، کیونکہ شناختی کارڈ کے بغیر یہ کام نہیں ہوسکتے ۔واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی شربتی آنکھوں سے شہرت پانیوالی افغان مونالیزا کو ڈی پورٹ کردیا تھا ۔ شربت گلہ اب کابل میں اپنے پانچ سالہ بیٹے اور تین بیٹیوں کیساتھ مقیم ہے جہاں کئی سالوں کی مشکلات کے بعد اب وہ پرسکون رہناچاہتی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…