اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

بھارتی آرمی چیف اپنی ہی فوج پر ’’سرجیکل سٹرائیک‘‘ کرنے والے فوجیوں پر برس پڑے

datetime 16  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) سرجیکل سٹرائیک کے بلند بانگ دعوے کرنے والی بھارتی فوج کا مورال سوشل میڈیا پر جاری کردہ چند ویڈیوز سے ہی ڈاؤن ہو گیا۔ جنرل بپن راوت کہتے ہیں کہ اہلکاروں کے اس اقدام سے سرحد پر موجود فوجیوں کا مورال ڈاؤن ہوا ہے۔
بھارتی آرمی چیف نے ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے اہلکاروں کو کڑی سزائیں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے اندر شکایات کے ازالے کا نظام موجود ہے، اہلکاروں کو میڈیا تک نہیں جانا چاہئے تھا۔ بھارتی آرمی چیف نے بھوکے فوجیوں کے کھانے کا بند و بست کرنے کی بجائے سرحد پر منہ توڑ جواب دینے کی بھڑک بھی ماری۔
واضح رہے کہ بی ایس ایف نےبھی اپنے سپاہی کو عادی مجرم قرار دیا تھا۔ تیج بہادر سنگھ یادو کی جانب سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں اس کا کہنا تھا کہ فوجی افسران سب کچھ بیچ باچ کرکھاجاتےہیں، یہاں تک کہ کھانے پینے کاسامان بھی، جبکہ کھانے پینے کو کچھ نہیں دیا جاتا، بارڈر پر کھانے کے لالے پڑگئے ہیں، بھوکے پیٹ کیا خاک جنگ لڑیں گے۔
بھارتی فوجی کا کہنا تھا کہ دوپہر کے کھانے میں دال روٹی ملتی ہے جو کھانے کے لائق نہیں ہوتی ،سرکار کھانے کی رقم دیتی ہےلیکن کھانے میں صرف دال اور ہلدی کاپانی ہے۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…