ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت نے غیرملکی تارکین وطن کو بڑی خوشخبری سنادی ،سعودی جوازات نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈائون کی تردیدکردی ہے ۔عرب میڈیاکے مطابق جوازات کے ترجمان نے کہاکہ کریک ڈاؤن کی تمام خبریں غلط ہیں ۔ترجمان کاکہناتھاکہ اگرغیرملکی تارکین وطن کے حوالے سے حکومت سے کوئی ایسی ہدایات ملیں توان کاباقاعدہ اعلان کیاجائے گا۔واضح رہے کہ میڈیاپریہ خبریں تھیں کہ سعودی الجوازات کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف 15جنوری 2017ءسے کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا جس کا آخری مرحلہ 13اپریل سے شروع کیا جائے گااورخلاف ورزی پرجرمانہ اورجیل کی سزسنائی جائے گی۔