منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کے2018ء کے انتخابات میں جیت کس کی ہوگی؟جاپان کے معروف جریدے نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 14  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (آئی این پی ) جاپان کے معروف معاشی جریدے ” نکی ایشیئن ریویو” نے موجودہ دور حکومت میں پاکستانی معیشت کی صورتحال میں تیزی سے بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں حکومت نے گورننس کی بہتری ، اقتصادی اصلاحات اور ملک میں امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی ہے،پاکستان کے انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے،پاکستان کے مائیکرو ا قتصادی اشاریئے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ رہے ہیں،پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے ، پاکستان مجموعی طور پر ہر شعبے میں بتدریج ترقی کر رہا ہے، وزیر اعظم نوازشریف کی موثر اور دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی منازل طے کررہاہے اور دوہزاراٹھارہ کے عام انتخابات میں مسلم لیگ نون کو بھاری اکثریت ملنے کی توقع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بڑ ے ملکوں امریکہ اور برطانیہ کے مختلف اداروں کے بعد جاپان کے معروف معاشی جریدے ” نکی ایشیئن ریویو” نے پاکستانی معیشت میں بہتری سے متعلق اپنی تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے جس میں نے موجودہ دور حکومت میں پاکستانی معیشت کی صورتحال میں تیزی سے بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ پاکستان میں گورننس کی بہتری ، اقتصادی اصلاحات اور ملک میں امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی ہے ۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ ہ وزیراعظم نوازشریف کی موثر کوششوں اور دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور توانائی کے شعبوں میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔جاپان کے کاروباری جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان کے تمام بڑے اقتصادی اشاریے مثبت ہیں ملک میں اقتصادی بحالی کی کوششوں کے نتیجے میں شرح نمو پانچ فیصد سے زائد اور صارفی قیمت دو اعشاریہ نو فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔حکومت کاسالانہ خسارہ آٹھ اعشاریہ دو فیصد سے کم ہوکر چاراعشاریہ چھ فیصد کی سطح پر آگیاہے اور امریکہ اورعالمی برادری کے ساتھ اس کے تعلقات کو فروغ ملاہے اور پاکستان نے بیرونی ممالک سے تعلقات بہتر کئے ہیں ۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابی کے بعد ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے اور سیکیورٹی صورتحال کی بہتر ی میں پاک فوج نے بھی اپنا کلیدی کردار ادا کیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مجموعی طور پر ہر شعبے میں بتدریج ترقی کر رہا ہے ۔

ایشین ریویو نے کہاکہ حکمران جماعت مسلم لیگ نون بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کی بہتری پرتوجہ دے رہی ہے،پاکستان کے انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری بنیادی ڈھانچے کاجامع پروگرام ہے جس میں مجموعی طورپر اکیاون ارب ڈالر کے منصوبے شامل ہیں جن میں سے زیادہ ترکاتعلق بجلی گھروں، سڑکوں ،ریلوے لائنوں، ہوائی اڈوں کی تعمیر کے شعبوں سے ہے جس سے ملک میں صنعتی ترقی کا دور دورہ ہوگا۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ تجزیہ کاروں نے دوہزاراٹھارہ کے انتخابات میں مسلم لیگ نون کو بھاری اکثریت ملنے کی توقع ظاہر کی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست میں پاکستان نے آئی ایم ایف کا 6.4 ارب ڈالر کا پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے ۔ پاکستان میں مائیکرو اکنامک اشاریئے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ رہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…