بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان افغانستان میں کیا کررہاہے؟امریکہ نے زبانی حملوں کے بعدتحریری الزامات جڑ دیئے،کشیدگی میں اضافہ

datetime 14  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سی نامزد وزیردفاع جیمزمیٹس نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان افغانستان میں کاروائیوں کیلئے اب بھی پاکستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں،پاکستان کو پڑوسی ممالک سے تعاون کیلئے مزید اقدامات کرنے چاہیئے۔اسلام آباد پر زورڈالناچاہئے کہ وہ طالبان اورحقانی نیٹ ورک کیخلاف مزید اقدامات کرے،منتخب ہوا توپاکستان کو ملک میں موجود دہشتگردوں کو نکالنے یا ختم کرنے کی ضرورت پر زوردیں گے،

سکیورٹی سے متعلق تمام امورکادوبارہ جائزہ لیاجائیگا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق نامزدامریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے سینیٹ آرمڈسروسزکمیٹی میں پاکستان سے متعلق سوالنامے کا تحریری جواب جمع کرادیا۔تحریری جواب میں جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ منتخب ہوئے توپاکستان کو ملک میں موجود دہشتگردوں کو نکالنے یا ختم کرنے کی ضرورت پر زوردیں گے،سکیورٹی سے متعلق تمام امورکادوبارہ جائزہ لیاجائیگا۔ان کا کہنا ہے کہ وہ منتخب ہوگئے تو امریکا کی ڈو مور کی پالیسی برقرار رکھیں گے۔انھوں نے کہاکہ خطے میں امریکی مقاصدسے متعلق پاکستانی حکومت اورفوج میں طویل عرصے تک ہمیں عدم اعتماد کا سامنا رہا ہے،پاکستان کے ساتھ موثرشراکت داری اوراعتمادسازی کیلئے کام کروں گا،جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ گذشتہ سالوں سے پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ امریکا کے تعاون سے لڑرہاہے۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج نے نمایاں قربانیاں دی ہیں،افغانستان سے متعلق سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کوافغان طالبان اورمنسلک دہشتگردگروہوں پر ،پرتشددمہم کے خاتمے کیلئے دباوبڑھاناچاہیئے۔پاکستانی حدودمیں افغان طالبان کیلئے پناہ گاہیں اورآزادی کی تحریکیں افغان سکیورٹی فورسزکیلئے اہم آپریشنل ایشو ہے،افغانستان کی سکیورٹی اورسلامتی کیلئے انتہاپسندقوتوں کی پناہ گاہیں ختم کرنیکی کوششوں کا جائزہ لیں گے،جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پڑوسی ممالک سے تعاون کیلئے مزید اقدامات کرنے چاہیئے۔اسلام آباد پر زورڈالناچاہئے کہ وہ طالبان اورحقانی نیٹ ورک کیخلاف مزید اقدامات کرے۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…