نئی دہلی /بیجنگ (آئی این پی ) بھارت نے کہا ہے کہ چین کا د ی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ دنیا میں عالمگیریت کے عمل کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا، اس منصوبے کے تحت چین دیگر ممالک کے ساتھ اپنی ترقی کے ثمرات کا تبادلہ کرنے پرتیار ہے،عالمگیر یت کو فروغ دینے میں چین زیادہ اہم کردار ادا کریگا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق عالمی تجارتی تنظیم کے سابق جنرل سیکرٹری اور تھنک ٹینک بروکینسبھارت کے سربراہ ہارشا سنگھ نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ اس وقت دنیا میں عالمگیر یت کا مخالفانہ رجحان سامنے آ رہا ہے تاہم یہ وقتی ثابت ہوگا۔
چینی حکومت کے پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے دوسرے ملکوں کو چین کی ترقی کے ثمرات کا تبادلہ کرنے کے مواقعے میسر آ ئیں گے جو دنیا میں عالمگیریت کے عمل کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت چین ایک جانب تو دوسرے ملکوں کے ساتھ صنعتی و تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف چین ان ملکوں کے ساتھ اپنی ترقی کے ثمرات کا تبادلہ کرنے پر بھی آمادہ ہے ۔ اس حوالے سے چین نے افریقی ملکوں کے ساتھ تعاون کی تجویز پیش کی ہے، ایشیئن انفراسٹراکچر انویسٹمنٹ بنک قائم کیا گیاہے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین عالمگیریت کے عمل کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے اور اس سلسلے میں زیادہ اہم کردار ادا کریگا۔