اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

امریکی کمپنی نے بھارتی جھنڈے والی ایسی چیزفروخت کےلئے پیش کردی کہ ہندوآگ بگولہ ،وزیرخارجہ سشماسوراج نے بڑی دھمکی دے  ڈالی

datetime 12  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)امریکی آن لائن شاپنگ ویب سائٹ ایمازون کینیڈانے بھارتی وزیرخارجہ کی جانب سے دی گئی دھمکی کے بعد بھارتی پرچم کے انداز میں بنے ہوئے ڈور میٹس کے اشتہار کو ویب سائٹ سے ہٹادیا،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے آن لائن خرید و فروخت کی مشہور ویب سائٹ پر موجود ‘طویل مدت کیلئے قابل استعمال، مشین سے دھوئے جانے جبکہ گھر اور باہر استعمال کے لیے موجود ڈور میٹس پر بنے جھنڈوں کی نشاندہی کی، جس کے بعد بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج غصے میں آگئیں۔

سشما سوراج نے غصے کا اظہار سوشل میڈیا پر بھی کیا۔اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے سشما سوراج نے آن لائن خرید و فروخت کے ویب سائٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ایمازون اس اشتہار پر فی الفور غیر مشروط معافی مانگے۔بھارتی وزیر خارجہ نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ اس ‘توہین آمیز پراڈکٹ کا اشتہار ویب سائٹ سے ہٹایا جائے۔ساتھ ہی انہوں نے کینیڈا میں تعینات بھارتی سفیر کو مخاطب کرکے یہ بھی لکھا کہ یہ پراڈکٹ ‘ناقابل برداشت ہے معاملے پر ایمازون کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا جائے۔ان ٹوئیٹس کے بعد بھی سشما سووراج کا غصہ کم نہ ہوا اور انہوں نے ایمازون کو دو ٹوک انداز میں واضح کردیا کہ اگر ڈور میٹس کے یہ اشتہارات نہ ہٹائے گئے تو آئندہ ایمازون کے حکام کو مزید ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے اور جاری شدہ ویزوں کو بھی معطل کردیا جائے گا۔جس کے بعد یہ ڈور میٹ کا اشتہار ویب سائٹ سے غائب ہوگیا۔ایمازون کے ترجمان نے ایک ای میل میں وضاحت کی کہ مذکورہ پراڈکٹ کے اشتہار کو ویب سائٹ سے ہٹالیا گیا ہے۔
Screenshot_2

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…