لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیوک اور ڈچز آف کیمرج نے اپنے صاحبزادے پرنس جارج کی نگہداشت، نگرانی اور دیکھ بھال کیلئے ایک فل ٹائم آیا کا انتخاب کیا ہے۔ ماریا ٹریسا ٹیوریون بورالو نامی یہ آیا کوئی عام خاتون نہیں بلکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ، مارشل آرٹس کی ماہر اور مشہور جاسوسی کردار جیمز بانڈ کی طرح مہارت سے گاڑی چلانے پر عبور رکھتی ہے۔
مسز بورالو 1892ء میں قائم کیے گئے نورلینڈ کالج سے فارغ التحصیل ہیں جہاں کے طلبہ کو نہ صرف اعلیٰ تعلیم دی جاتی ہے بلکہ انھیں بچوں کی دیکھ بھال اور نگرانی کی تربیت دی جاتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماریا ٹریسا کو پرنس جارج کی دیکھ بھال کیلئے تقریبا ً 30 ہزار یورو تنخواہ ادا کی جاتی ہے، جو ایک لاکھ یورو بھی ہو سکتی ہے۔ پاکستانی روپوں میں یہ تیس ہزار یورو تقریباََ 34 لاکھ روپے ماہوار بنتے ہیں۔
برطانوی شہزادے ولیم کے بیٹے پرنس جارج کی دیکھ بھال کیلئے آیا کتنے پیسے لیتی ہے؟
12
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں