منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا،امریکی جریدے فوربزکے حیرت انگیزانکشافات

datetime 11  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی) معاشی امور پر نظر رکھنے والے امریکی معتبر میگزین فوربز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اسٹاک مارکیٹ کے بعد ایک اور میدان میں پڑوسی ملک بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔فوربز میگزین کے آرٹیکل پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ اور جغرافیائی سیاست کی کارکردگی ایک ساتھ نہیں چل سکتی لیکن پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نے بھارتی منڈی کو جہاں پیچھے چھوڑا وہیں پاکستان امریکا اور چین سے فوائد حاصل کرنے میں بھارت سے آگے نکل چکا ہے۔

فوربز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ چین پاکستان میں سی پیک منصوبے پر 46 بلین امریکی ڈالر خرچ کرنے کے علاوہ پاکستان کی انفرااسٹرکچر کمپنیز میں بڑے پیمانے پر سرمایہ لگا رہا ہے جب کہ چین کے لئے بھارت اور پاکستان کو ایک ساتھ مطمئن کرنا آسان نہیں اس لئے اس نے پاکستان کا ساتھ دیا اور نیوکلئیر سپلائر گروپ میں بھارت کی ہمیشہ مخالفت کی۔ اسی طرح مقبوضہ کشمیر کے تنازع پر چین کا پاکستان کی جانب جھکاؤ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں سیشن میں چینی حکام کی جانب سے پاکستان کے حق میں موقف اختیار کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت کے مقابلے میں چین پاکستان کا حامی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…