پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اب ہم پاکستان میں یہ کام کریں گے،امریکہ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 7  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں امریکہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکٹیکل سیکیورٹی آپریشن سینٹرز تعمیر کریگا۔ایک دستاویز کے مطابق امریکا کے اعلیٰ عہدیدار نے افغانستان اور عراق کا نام بھی ان ممالک میں شامل کیا ہے جہاں براک اوباما کی انتظامیہ اس طرح کے سینٹرز قائم کررہی ہے۔دستاویز میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ سینٹرز کہاں قائم کیے جائیں گے انھیں کون چلائے گا اور انھیں کیسے چلایا جائے گا۔اس میں کہا گیا کہ ہم اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکٹیکل سیکیورٹی آپریشن سینٹرز اہم ممالک میں تعمیر کررہے ہیں جن میں افغانستان عراق اور پاکستان شامل ہیں۔خیال رہے کہ براک اوباما کی انتظامیہ اپنی دوسری اور حمتی مدت 20 جنوری کو مکمل کررہی ہے جس کے بعد براک اوباما صدارت کا منصب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے کردیں گے۔

سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے دستاویز میں کہا کہ جس وقت براک اوباما نے امریکا کے صدر کا عہدہ سنبھالا تھا اس وقت القاعدہ پاکستان اور افغانستان میں مضبوط تھی تاہم گذشتہ 8 سال کے دوران گروپ کی اہم اور اعلیٰ قیادت کو تہس نہس کردیا گیا اور اس کے چیف اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔انھوں نے خبردار کیا کہ افغانستان بہتر نہیں ہوا ہے اور اس کی بہتری کیلئے ہماری جاری پیش رفت کا تحفظ ضروری ہے جس کے لیے کئی سالوں کی مسلسل مصروفیت اور کوششیں درکار ہوں گی۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں افغان عوام کی حمایت جاری رکھنی چاہیے جیسا کہ وہ کچھ ماہ یا سالوں میں اپنا محفوظ اور پْرامن مستقبل قائم کرنا چاہتے ہیں۔مذکورہ دستاویز جس میں براک اوباما کی انتظامیہ کی خارجہ پالیسی کی حاصل ہونے والی کامیابیوں کو شامل کیا گیا آنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کیلئے کچھ تجویز بھی شامل کی گئی ہیں جن میں ایران کے جوہری پروگرام ٗ مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل اور داعش کے خلاف جاری جنگ میں مصروف رہنے کی تجاویز شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…