نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ نے امریکی وزارت خارجہ میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیاہے
امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈٹرمپ کی حکومتی ٹیم نے سرکاری بیان میں کہاہے کہ جس دن ڈونلڈٹرمپ اپنے عہدے کاحلف اٹھائیں اس دن تمام ملکوں میں تعینات امریکی سفیراپنے عہدے چھوڑ دیں ۔حکومتی ٹیم نے کہاکہ اگرسفیروں نےعہدے نہ چھوڑے توان کواستعفے دینا پڑیں گے ۔ڈونلڈٹرمپ کی ٹیم کے اس بیان کے بعد امریکی سفیروں کو اپنے عہدوں سے کنارہ کش ہوجانے کے حکمنامے سے برطانیہ، کینیڈا ، اور جرمنی جیسے ملکوں میں حساس سفارتی عہدے خالی ہوجانے کی بابت تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ یہ بیان سامنے آنے کے بعد مختلف ممالک میں امریکی سفیروں نے اس اقدام پرکہاہے کہ ایساکرنے سے امریکی نومنتخب صدرروایات کوتوڑدینگے ۔امریکی سفیروں کاکہناتھاکہ نئے صدرکے انتخاب کے بعد کم ازکم ایک ماہ تک عہدوں پرموجود افراد ہی امریکی سفیررہتے ہیں اوراس کے بعد نیاامریکی صدراپنی مرضی کے سفیرمقررکرتاہے ۔
تمام امریکی سفیرعہدے چھوڑ دیں،نومنتخب ا مریکی صدرکاپہلافرمان جاری
7
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں