ماسکو (این این آئی)روس نے فلپائن کو اسلحے کی فروخت اور قریبی دوستی کی پیشکش کر تے ہوئے کہاہے کہ روس فلپائن کو جدید ہتھیار فراہم کرنے پر بھی تیار ہے، جن میں طیارے اور آبدوزیں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔جرمن میڈیا کے مطابق فلپائن میں روسی سفیر نے کہا کہ فلپائنی حکومت بیرونی دنیا کے ساتھ اپنے روابط میں زیادہ تنوع اور جدیدیت کی خواہش مند نظر آتی ہے۔ اس تناظر میں روس بھی چاہتا ہے کہ روایتی طور پر امریکا کی اتحادی رہنے والی اس ریاست کو روس کا قریبی دوست ہونا چاہیے۔ روسی سفیر نے مزید کہا کہ روس فلپائن کو جدید ہتھیار فراہم کرنے پر بھی تیار ہے، جن میں طیارے اور آبدوزیں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔