بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکی حملے سے پہلے صدام حسین نے وہ کونسا ایسا کام کیا جوعراق کی تباہی کا بہانہ بن گیا؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 4  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹرجان نکسن نے امریکہ عراق جنگ کے بعد دنیامیں کئی اورخفیہ مشن سرانجام دینے کے بعد 2011میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی اوراپنی ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے صدام حسین کے حوالے ایک کتاب ’’ڈی بریفننگ دی پریزیڈنٹ ‘‘لکھی ۔جان نکسن نے اس کتاب میں سابق عراقی صدرکی زندگی کے مختلف پہلوئوں کوسامنے لایا۔ ’’ڈی بریفننگ دی پریزیڈنٹ ‘‘کے حوالے سے ہی جان نکسن نے ایک برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویودیتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے صدام حسین کے بارے میں کتاب اس لئے لکھی کیونکہ دوران تفتیش ہی صدام حسین کے بارے میں تحقیق میری زندگی کامحوربن گئی تھی ۔

جان نکسن نے بتایاکہ سابق عراقی صدرکی ذات تضادات کامجموعہ تھی کیونکہ دوران تفتیش صدام حسین کاجب جی چاہتاتو وہ بہت مسحور کن، شوخ، اور خوش اخلاق ہو جاتےاورکبھی وہ بدتمیز، مغرور اور مطلبی شخص بن جاتےتھے جس کاتفتیش کے دوران میں نے بخوبی مشاہدہ کیا۔انہوں نے بتایاکہ سی آئی اے کے پاس کوئی ایساثبوت نہیں تھاکہ وہ صدام حسین کوبات کرنے پرمجبورکرتی۔جان نکسن نے بتایاکہ دوران تفتیش صدام حسین سے یہ معلوم ہوگیاتھاکہ عراق پرجوہری ہتھیاررکھنے کاالزام لگاکرحملہ کرنےکاجوجوازبنایاگیاتھاوہ غلط تھاکیونکہ دوران تفتیش معلوم ہوگیاکہ صدام حسین اس پروگرام کوامریکی حملے سے پہلے ہی ہمیشہ کےلئے بند کرچکے تھے ۔انہوں نے بتایاکہ دوران تفتیش ہی میں صدام حسین سے اتنے متاثرہواتھاجس کی وجہ سے میں نے کتاب’’ڈی بریفننگ دی پریزیڈنٹ ‘‘لکھی۔جان نکسن نے گفتگوکرتے ہوئے امریکی صدربش پرشدید تنقید کی اورکہاکہ میں کئی مرتبہ صدربش اورصدام حسین سے ہاتھ ملاچکاہوں اوراب بھی مجھے یہ کہاجائے کہ میں ان دونوں میں سے کس سے ہاتھ ملاناپسندکروں گا تومیں صدربش کے بجائےسابق عراقی صدرسے ہی ہاتھ ملائوں گا۔انہوں نے بتایاکہ صدربش ایک خوشامد پسند انسان تھے اورا ن کوحقیقت کا کوئی ادراک نہیں تھاکہ عراق جنگ کے بعد دنیاپراس کے کیا اثرات مرتب ہونگے ۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…