جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اگرآج صدام حسین زندہ ہوتاتومشرق وسطی کی کیاصورتحال ہوتی ؟صدام حسین سے تفتیش کرنے والے سی آئی اے کے ڈائریکٹرنے دنیاکوحیران کردیا

datetime 4  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اورعراق کی جنگ کے بعد جب امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے سابق عراقی صدرصدام حسین کودسمبر2003میں گرفتارکیاتواس وقت امریکیوں کے لئے سب سے بڑی مشکل صدام حسین کی شناخت کی تصدیق اوران سے تفتیش کرناتھی ۔اس بات کاانکشاف سی آئی اے کے اس وقت کے ڈائریکٹرجان نکسن نے کیا۔

ایک برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے جان نکسن نے بتایاکہ جب صدام حسین کو امریکی فوج نے تکریت سےگرفتارکیاتو میں اس وقت عراق میں ہی کام کررہاتھااورصدام حسین سے تفتیش کرنے کی مجھے ذمہ داری سونپی گئی ۔انہوں نے بتایاکہ امریکہ عراق جنگ کے دوران ہی یہ افواہیں عام تھیں کہ صدام حسین کی شناخت کرناایک مشکل کام ہے کیونکہ ان کے کئی ہم شکل ہیں ۔جان نکسن نے بتایاکہ دوران تفتیش جب میں نے صدام حسین پرنظرڈالی توان کے چہرے پروہی کیفیت تھی جومیں ایک کتاب میں پڑھ چکاتھا۔انہوں نے انکشاف کیاکہ میں نے صدام حسین سے دوران تفتیش ان کی زندگی کے کئی ایسے پہلودیکھے جن کے بارے میں امریکی میڈیانے کبھی ذکرتک نہیں ہواتھا۔جان نکسن نے بتایاکہ میں نے اپنی زندگی میں ایسے بہت کم افراد دیکھے جن میں صدام حسین جیسی کرشماتی صلاحیتیں ہوں گی ۔انہوں نے بتایاکہ صدام حسین کوعراقی صدارت سے ہٹانے کے بعد امریکہ کی خطے میں مشکلات بڑھ گئی تھیں ۔جان نکسن نے کہاکہ اگرامریکہ صدام حسین کوعراق کی صدارت سے الگ نہ کرتاتوآج مشرق وسطی کے حالات بہت بہترہوتے ۔انہوں نے شرمندگی کااظہارکرتے ہوئے بتایاکہ بش انتظامیہ کے پاس صدام حسین کوہٹانے کے بعد ایساکوئی منصوبہ نہیں تھاکہ وہ حالات کوکنڑول کرسکے ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…