منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو بڑا جواب دیدیا ، اہم اقدام اٹھا لیا

datetime 4  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے بین البراعظمی جوہری میزائل بنانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا امریکا تک مار کرنے والا ایٹمی میزائل نہیں بناسکے گا،چین امریکا کے ساتھ تجارت کرکے دولت کمارہا ہے مگر شمالی کوریا کو قابو کرنے کے لیئے مدد نہیں کررہا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نامزد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے دوٹوک پیغام میں شمالی کوریا کے بین البراعظمی جوہری میزائل بنانے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔
یاد رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما نے سالِ نو کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ بین البراعظمی میزائل کی تیاری ‘آخری مراحل’ میں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ‘ایسا نہیں ہو گا۔’ یہ بات واضح نہیں ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کی جوہری میزائل بنانے کی صلاحیت پر شک کا اظہار کر رہے تھے یا وہ اس کو روکنے کا کوئی قدم اٹھائیں گے۔
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ کے ذریعے شمالی کوریا کے اتحادی چین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ شمالی کوریا کو لگام دینے میں ناکام رہا ہے۔’چین امریکہ سے یک طرفہ تجارت کر کے پیسے کما رہا ہے لیکن شمالی کوریا کے معاملے میں کوئی مدد نہیں کر رہا۔ بہت خوب!’پیانگ یانگ نے گذشتہ سال بھی دو جوہری تجربات کیے تھے جن میں سے ایک کو اب تک شمالی کوریا کا سب سے طاقتور تجربہ کہا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ نے ایک قرارداد کے ذریعے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جوہری اور میزائل تجربات بند کر دے۔شمالی کوریا نے حال ہی میں دعوی کیا تھا کہ اس نے امریکہ تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل کی تیاری میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…