اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

سعودی مردوں اورپاکستانی خواتین ،اہم فیصلہ جاری کردیاگیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آئی این پی) سعودی عرب نے سعودی مردوں کی پاکستانی ، بنگلہ دیشی،چاڈ اور میانمار کی خواتین کیساتھ شادی پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس ضمن میں مردوں کو خبردار کردیاگیاہے ۔

سعودی اخبار’مکہ ڈیلی‘ نے مکہ پولیس کے ڈائریکٹرجنرل اصاف القریشی کے حوالے سے لکھاکہ غیرمصدقہ اعدادوشمار کے مطابق ان چار ممالک سے تعلق رکھنے والی تقریبا ً پانچ لاکھ خواتین ریاست میں موجود ہیں ، اس پابندی کا مقصد سعودی مردوں کودوسری اقوام میں شادیوں کی ممانعت کرناہے ،پھر بھی اگر کسی کو غیرملکی شہری سے شادی مطلوب ہوتو اجازت نامے کے ساتھ دیگر شرائط پیش کردی جائیں گی ، غیرملکی خواتین سے شادی کے خواہشمند سعودی شہریوں کو اب زیادہ سخت قوانین کا سامنا کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اگر کوئی شہری غیرملکی خاتون سے شادی کا خواہاں ہے تو اسے حکومت کی اجازت لینے کیلئے شادی کی درخواست دینا ہوگی ، درخواست گزار کی عمر 25سال سے زائد ہونا ضروری ہے اور ضلعی میئرسے تصدیق شدہ فیملی کارڈ سمیت شناختی دستاویزات پیش کرنا ہوں گی ۔اگر درخواست گزار پہلے ہی شادی شدہ ہوتو اسے ہسپتال کی ایک رپورٹ بھی پیش کرناہوگی جس سے ثابت ہوکہ اس کی پہلی اہلیہ معذور، بانجھ یا کسی دائمی مرض میں مبتلاءہے جبکہ طلاق یافتہ مرد طلاق سے چھ ماہ کے اندر رخواست دینے کے اہل نہیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…