منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دہشتگردی کیخلاف بننے والے اسلامی فوجی اتحاد میں کونسا اہم ملک شامل ہو گیا؟ سعود ی شہزادہ خوشی سے نہال

datetime 29  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)خلیجی ریاست سلطنت آف اومان سعودی عرب کی قیادت میں قائم دہشت گردی کے خلاف اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں شامل ہوگئی۔سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سلطنت آف اومان کے وزیر دفاع بدر بن سعید البوسعیدی کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں ان کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے قائم کردہ اسلامی اتحاد میں مسقط بھی شمولیت کا اعلان کرتا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے سلطنت آف اومان کی جانب سے اسلامی عسکری اتحاد میں شمولیت اور سعودی عرب کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حصہ بننے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلطنت اومان کی شمولیت سے اسلامی عسکری اتحاد مزید موثر اور نتیجہ خیز انداز میں اپنا سفر جاری رکھے گا،خیال رہے کہ سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے دسمبر 2015ء کو عرب اور مسلمان ملکوں کے ایک فوجی اتحاد کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔
مسلمان ملکوں کے فوجی اتحاد کی تشکیل کا مقصد عالم اسلام اور عالمی برادری کو درپیش دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنا اور دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے جاری کوششوں کو مجتمع کرنا تھا۔اسلامی عسکری اتحاد کا صدر دفتر ریاض میں قائم کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اس اتحاد میں 34 عرب اور مسلمان ملکوں نے شمولیت اختیار کی تھی۔
دہشت گردی کے خلاف تشکیل پانے والے اسلامی اتحاد میں برادر مسلمان ملکوں کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے رابطہ کاری کیفروغ، جدید جنگی وسائل کے استعمال، انسداد دہشت گردی کے لیے فوجی صلاحیتوں میں اضافہ اور عالم اسلام کی سلامتی کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…