جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

1656 سوشل میڈیاصارفین گرفتار ۔۔ وجہ کیا بنی ؟

datetime 27  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آئی این پی )ترکی میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران 1656 افراد کو سوشل میڈیا پر دہشت گرد تنظیموں کی حمایت یا حکام کو ہتک کا نشانہ بنانے کے لیے الزام میں باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر 10ہزار افراد ایسے ہی الزامات کے تحت زیر تفتیش ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق پولیس کی طرف سے نشاندہی کیے جانے والے 3710 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔گرفتار کیے گئے لوگوں کے علاوہ 1203 افراد کو مشروط طور چھوڑا گیا جب کہ 767 کو رہا کیا جا چکا ہے اور 84 افراد اب بھی تحویل میں ہیں۔ان افراد پر لوگوں میں نفرت پھیلانے، دہشت گرد تنظیموں کی تعریف کرنے، کھلے عام دہشت گرد گروپوں سے وفاداری، ریاستی عہدیداروں کی تضحیک اور ریاست کے اتحاد کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔رواں سال جولائی میں صدر رجب طیب اردوان کی حکومت کے خلاف ہونے والی ناکام بغاوت کے بعد ترکی نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے ہزاروں شہریوں کو حراست میں لینے کے علاوہ ہزاروں سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے معطل یا برخاست بھی کیا۔انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں، مغربی ممالک اور قانونی ماہرین تواتر سے ترک حکومت کی ان کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے آرہے ہیں۔ ان کے بقول اس کی آڑ میں سیاسی مخالفین کو بھی مبینہ طو پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انقرہ ان الزامات کو مسترد کرتا آیا ہے اور اپنی کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے اس کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری دہشت گردی کے تناظر میں یہ حفظ ماتقدم کے طور کیے جانے والے اقدام کا حصہ ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…