جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکہ کے دعویٰ مسترد ، پیوٹن نے بھی دھماکے دار اعلان کر دیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2016 |

ماسکو(این این آئی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کو جوہری طور پر مضبوط کرنے کے باوجود ان کے صدر بن جانے کے بعد روس اور امریکا کے تعلقات بہتر ہوجائیں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پیوٹن نے نیوز کانفرنس کا موقع استعمال کرتے ہوئے رواں برس نومبرمیں ہونے والے امریکی انتخابات میں ہیکنگ کے معاملے پر بھی بات کی، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حریفوں نے اپنی شکست کے لیے ماسکو پر ہیکنگ کا الزام لگایا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست پر ہیلری کلنٹن اور ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ان کے حریف تمام محاذوں پر شکست سے دوچار ہیں اور ہر جگہ مجرم تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،
اس عمل کے ذریعے ایک طرح سے وہ اپنی توہین کر رہے ہیں، انہیں پتہ ہونا چاہئیے کے شکست کے باوجود وقار کیسے برقرار رکھا جاتا ہے۔امریکی صدربراک اوباما کی جانب سے امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ای میل ہیک کیے جانے میں روس کے ملوث ہونے والے بیان پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں پیوٹن نے کہا کہ وہ خفیہ معاملات پر گفتگو نہیں کرنا چاہتے۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…