کانپور( این این آئی)بھارت کے علاقہ کانپور میں مردہ سمجھ کر دریائے گنگا میں بہائی گئی خاتون چالیس سال بعد اپنے گھر واپس لوٹ آئی ۔اپنی روداد سناتے ہوئے کان پور سے تعلق رکھنے والی ولاسا کا کہنا تھا کہ اسے 1974ء میں سانپ نے کاٹا تھا درد کی شدت کے باعث بیہوش جانے پر گھر والوں نے مردہ سمجھ کر مجھے دریائے گنگا میں پھینک دیا بہتے بہتے دوسرے گاؤں میں پہنچی تو جہاں وہاں کے باسیوں نے میرا علاج کیا سانپ کے کاٹنے کے باعث میری یادداشت کمزور ہوگئی چالیس سال کا عرصہ گزرنے کے بعد اس کی یادداشت کچھ بہتر ہوئی تو اس نے واپس اپنے گاؤں جانے کا فیصلہ کیا۔اسی سال کی ولاسا جب اپنے گاؤں پہنچی تو گھر والے اسے دیکھ کر سکتے کے عالم میں آگئے ۔ولاسا نے اسے مردہ سمجھ کر دریا میں پھینکنے پر گھر والوں پر خوب لعن طعن کی بعد ازاں معاملہ رفع دفع ہوا اور سب نے اس کے زندہ بچ جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔