جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بھارت حرکتوں سے بازنہ آیا،مولانامسعود اظہرکے بارے میں انتہائی اقدام کرنے کااعلان

datetime 23  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی امور داخلہ کے وزیر مملکت کرن ریجوجیو نے کہا ہے کہ پٹھانکوٹ ائر بیس پر حملے میں ملوث جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر اور ان کے چار ساتھیوں کیخلاف ریڈ نوٹس کا اجراءکیا جائیگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا بات اور گولی بیک وقت پاکستان کے ساتھ جاری نہیں رکھی جاسکتی۔ پاکستان بھارت کا ہمسایہ ملک ہے اور اس بات کا بھی ہم اعتراف کرتے ہیں کہ دوستوں کو بدلا جاسکتا ہے لیکن ہمسایہ کو نہیں تاہم پچھلی تین دہائیوں سے ہمارے ہمسایہ نے بھارت کیخلاف درپردہ اور کھلی جنگ کا بگل بجا رہا ہے۔ انہوں نے کہا تین دہائیوں سے بھارت نے 75بار پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا تاہم ہر بار فدائین حملوں اور بھارت کیخلاف سرگرمیاں انجام دینے کا جواب ملا۔

امور داخلہ کے وزیر مملکت نے کہا ہم پاکستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے متمنی نہیں۔ بھارت ایک بڑا جمہوری ملک ہے جہاں پاکستان کے مفادات زیادہ ہیں تاہم پاکستان کے حکمرانوں کی عقل جواب دے گئی ہے جو اس بات کا اندازہ نہیں لگاپارہے کہ بھارت کے ساتھ الجھنے سے انہیں کتنا بڑا نقصان ہوگا۔انہوںنے کہا دہشتگردی کو کسی بھی صورت میں بھارت قبول نہیں کرے گا چاہے اس کیلئے کتنی ہی بڑی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…