جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کے ہو ش سنبھا لنے تک امریکہ کو یہ بڑا کام کر لینا چاہیے؟؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے دھماکے دار اعلان کر دیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپنے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنی جوہری صلاحیت میں اضافہ کرنا چاہیے۔ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ امریکی صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے اور ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اپنی جوہری صلاحیت کو اس وقت تک بڑھانا چاہیے جب تک دنیا جوہری ہتھیاروں کے بارے میں ہوش نہیں سنبھالتی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا یہ موقف ٹوئٹر پر ٹوئیٹ کر کے ظاہر کیا اور اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں دیں۔بعد میں ان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی ضرورت کی جانب اشارہ کر رہے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان سے چند گھنٹے قبل ہی روسی صدر ولادمیر پوتن نے کہا تھا کہ روس کو اپنی عسکری جوہری صلاحیت بڑھانی چاہیے۔
آرمز کنٹرول اسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ امریکہ کے پاس 7100 جبکہ روس کے پاس 7300 جوہری وار ہیڈ ہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں روسی صدر پوتن نے اپنے عسکری مشیران سے ماقات کی اور 2016 کا جائزہ لیا۔ انھیں بتایا گیا ہے کہ روس کسی بھی ممکنہ دشمن سے زیادہ طاقتور ہے۔صدر پوتن کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ ہمیں اپنی جوہری فورسز کی عسکری صلاحیتوں میں بالخصوص میزائل نظام کو مضبوط کرنا ہوگا تاکہ وہ موجود کسی بھی میزائل دفاعی نظام کو پا کر سکے۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ روس کو احتیاط کے ساتھ عالمی قوت کے توازن اور دنیا کی سیاسی اور عسکری صورتحال پر نظر رکھنی ہوگی بالخصوص اپنی سرحدوں کے پاس۔ صدر پوتن کے بیان کا اشارہ مشرقی یورپ میں امریکی تنصیبات کی جانب ہو سکتا ہے جن کے بارے میں امریکہ کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد ایران کا مقابلے کرنا ہے۔اپنی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا تھا تاہم انھوں نے یورپی ممالک کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو مکمل طور پر رد کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…